چھاچھرو پولیس کے ہاتھوں مقامی سیاسی رہنما کا بیٹا منشیات سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

تھرپارکر(جانوڈاٹ پی کے)عمرکوٹ ـ چھاچھرو روڈ پر گشت کے دوران چھاچھرو پولیس نے مقامی سیاسی رہنما کے بیٹے کو منشیات سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔
پولیس کے دعوے کے مطابق ٹاؤن کمیٹی چیلھار کے سابق وائس چیئرمین کرمچند میگھواڑ کے بیٹے کو چھاچھرو پولیس نے سات کلو ڈوڈی سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ہم عمرکوٹ ـ چھاچھرو روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ گوگاسر اسٹاپ کے قریب ایک مشکوک شخص کو دیکھ کر اس کی تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران دلیپ کمار ولد کرمچند میگھواڑ، ساکن گاؤں پوچھانڈو پار، کے پاس سے ایک سیاہ تھیلی میں سات ہزار گرام ڈوڈی برآمد ہوئی۔ اس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



