عمر قید کی سزا بھگتنے والا قیدی انتقال کر گیا، ورثاء کا جیل پولیس پر تشدد کا الزام

میرپورخاص(شاھدمیمن) سینٹر جیل میں عمر قید کی سزا بھگتنے والا قیدی انتقال کر گیا، قیدی کے ورثاء نے جیل پولیس پر تشدد کر کے قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے، جیل سپریٹنڈنٹ نے تشدد کرنے کے الزامات کی تردید کی ہے تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل میں قید محمد رفیق جو کہ نعمان شیدی کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا بھگت رہا تھا انتقال کر گیا ہے فوت ہونے والے قیدی کے ورثاء جیل پولیس پر محمد رفیق پر تشدد کر کے قتل کا الزام عائد کیا ہے جیل پولیس کے مطابق قیدی سینے درد کی وجہ سے جیل اسپتال میں علاج کیا جا رہا تھا کہ طبیعت ذیادہ خراب ہونے کے سب سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ فوت ہو گیا ہے فوت ہونے والے قیدی کی موت کی وجہ معلوم کرنے کیلئے نعش متعلقہ مجسٹریٹ کی نگرانی میں ضروری کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے دوسری جانب ایس ایس پی جیل اشفاق احمد کلوڑ نے قیدی پر مبینہ تشدد کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔



