جنگ کے آغاز سے اب تک ایران پر 9 ہزار سے زائد حملے کیے، امریکی فوج کا دعویٰ

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران اب تک 9 ہزار سے زائد حملے کیے جا چکے ہیں۔

سینٹکام کے مطابق ایران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ 140 ایرانی بحری جہازوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کر دیا گیا ہے، یہ کارروائیاں اس وقت سے جاری ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو جنگ کا آغاز ہوا۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہونے کے دعوؤں کے باوجود سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملے بدستور جاری ہیں۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکی افواج جدید اسلحے کے ذریعے ایرانی فوجی اہداف کو مسلسل اور بھرپور طریقے سے نشانہ بنا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال تاحال انتہائی سنگین ہے جبکہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button