لاڑکانہ:ام رباب کیس کے عدالتی فیصلے کے بعدفائرنگ کرنیوالے 10افراد کیخلاف مقدمہ درج،8گرفتار

لاڑکانہ (رپورٹ: احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے) ام رباب کیس کے عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کی بریت پر قمبرشہدادکوٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے کا معاملہ، واقعے کے دوسرے روز پولیس نے 10 افراد کے خلاف فائرنگ کرنے کا مقدمہ درج کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، مقدمہ تھانہ سٹی پر سب انسپکٹر روشن چانڈیو کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کی خوشی میں ایم پی اے سردار خان چانڈیو کے بنگلے کے باہر ہوائی فائرنگ کی گئی، درج مقدمے میں 8 نامزد ملزمان لیاقت، ممتاز، بہادر، غلام مصطفی، صدام، فاروق، منظور اور قادر بخش اور دو نامعلوم شامل ہیں. پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے پسٹل برآمد کئے گئے.



