ثالثی میں پاکستان کی کامیابی، بھارتی تجزیہ کار مودی پر برس پڑے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پاکستان کی کامیاب ثالثی پر بھارت میں صف ماتم بچھ گئی، تجزیہ کاروں نے مودی کو لتاڑ ڈالا۔

  بھارتی تجزیہ کاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شہرت کا ڈنکا بجتا دیکھا تو  وزیراعظم نریندر مودی کو لتاڑ ڈالا۔

  ایک تجزیہ کارنے کہا کہ 10 سال پہلے اڑی میں ہوئے واقعے پر نریندر مودی نے کہا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہائی کا شکار کردیں گے۔

 انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج سفارتکاری کے میدان میں پاکستان کا نام ہے اور بھارت اور نریندری مودی کا نام و نشان تک نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے پاکستان کی دو ہفتےکی جنگ بندی کی تجویز قبول کر لی ہے، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگ بندی کی منظوری دی۔

 ایرانی میڈیا نے کہا کہ ایران مخالف بیان بازی سے ٹرمپ کی ذلت آمیز پسپائی ہوئی جب کہ ایرانی وزیر خا رجہ عباس عراقچی نے کہا ایران پرحملے رک گئے تو ایران بھی حملے روک دے گا، ایرانی فوج سے رابطےکےساتھ آبنائےہرمزسےدو ہفتے تک محفوظ ٹرانزٹ ممکن ہے۔

 دوسری جانب ایران کی پوری تہذیب ایک رات میں ختم کرنے کی دھمکی کے بعدامریکی صدر نے اپنی دی گئی ڈ یڈ لا ئن ختم ہونے سے ڈیڑھ گھنٹہ پہلے ایران پر بمباری دو ہفتوں کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا۔

مزید خبریں

Back to top button