اب کوئی کریمنل بچ نہیں سکے گا،سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹرفیلڈ میں آگیا اور چھا گیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ سی ٹی ڈی پنجاب کا ہائی ٹیک چلتا پھرتا ہیڈکوارٹر ہے۔سی ٹی ڈی پنجاب نے جدید موبائل آپریشنز ہیڈکوارٹر فیلڈ میں اتار دیا، رائیونڈ اجتماع، داتا دربار کے عرس، عاشورہ جلوسوں میں سی ٹی ڈی کا موبائل یونٹ متحرک ہے۔موبائل یونٹ سے بڑے سیاسی اجتماعات اور کرکٹ میچز کی براہِ راست مانیٹرنگ کی جاتی ہے، جدید گاڑی میں ملٹی پاورڈ ورک اسٹیشنز، کانفرنس کارنر اور پریزنٹیشن موڈ کی سہولت موجود ہے۔یونٹ فورس کو لائیو آپریشنز کے دوران ویڈیو فیڈ، ڈیٹا اور تجزیاتی معاونت فراہم کرتا ہے، سی ٹی ڈی موبائل یونٹ، ہیڈکوارٹر اور ریجنل ٹیموں کو آن لائن و آف لائن ڈیٹا بیس سے جوڑتا ہے۔360 ڈگری پی ٹی زیڈ، پن ہول اور ڈرون کیمروں کے ساتھ فیشل ریکگنیشن سسٹم بھی نصب ہے، تھرمل امیجنگ، لائیو ڈرون فیڈ اور جی آئی ایس میپنگ سے حساس روٹس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی سہولیت بھی دستیاب ہے۔
جدید موبائل یونٹ سے سی ٹی ڈی پنجاب کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں برتری حاصل ہے۔



