لاہور:سی سی ڈی کا چوہنگ میں پولیس مقابلہ، 2 سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان ہلاک

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں سابقہ ریکارڈ یافتہ دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں زیر حراست دو ملزمان کو نشاندہی کے لیے لیجایا جارہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑوانے کے لیے فائرنگ کردی ۔ جس کی زد میں آکر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے ۔ ملزمان ڈکیتی ، اغواء برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں ملوث تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔



