سی سی ڈی آپریشنز سےجرائم80فیصد کم ہوگئے،19اہلکارشہید،167زخمی ہوئے،ترجمان

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)ترجمان سی سی ڈی کا کہنا ہے سی سی ڈی پر ایچ آر سی پی کا ماورائے عدالت ہلاکتوں کے الزام کا کوئی ثبوت نہیں،سی سی ڈی سنگین جرائم کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے۔سی سی ڈی سے مقابلوں میں19پولیس اہلکار شہید167اہلکار زخمی ہو ئےہیں۔ سی سی ڈی آپریشنز سے جرائم کی شرح میں80فیصد کمی آئی ہے،ترجمان کے مطابق ڈکیتی میں78اور قتل کی وارداتیں39فیصد کم ہوئی ہیں، گھروں میں ڈکیتی کے جرائم میں80فیصد کمی ہوئی۔ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب میں موٹر سائیکل چوری میں69فیصد اور گاڑی چھننے کی وارداتوں میں50فیصد کمی ہوئی۔ترجمان سی سی ڈی  نے مزید کہا کہ سی سی ڈی کے آپریشنز کی بدولت ڈکیتی کے دوران ریپ کے واقعات ختم ہو چکے ہیں، سی سی ڈی نے موثر حکمت عملی سے جرائم پیشہ نیٹ ورکس کی کمر توڑ کرعوام کا اعتماد بحال کیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button