وزیرآباد: پرویز الہیٰ انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سٹاف کی تنخواہوں میں 18 لاکھ روپے کا مبینہ گھپلا

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) وزیرآباد پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سیکیورٹی گارڈز اور سینٹری ورکرز کی تنخواہوں میں ماہانہ مبینہ طور پر 18 لاکھ سے زائد کا گھپلا۔ایم ایس نے انکوائری کمیٹی بنا دی۔ پرویز الٰہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں عرصہ دراز سے گارڈ اور جینٹوریل سٹاف کو پنجاب حکومت کے کم ازکم تنخواہ 37 ہزار کی بجائے بلال اور ندیم انٹرنیشنل نامی کنٹریکٹر صرف 24 ہزار روپے کیش کی ادائیگی کر رہی ہے، جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں سٹاف کو بزریعہ اے ٹی ایم کارڈ پوری تنخواہ دی جا رہی ہے۔سینٹری سٹاف کی میڈیا میں دہائی کے بعد ایم ایس فیصل رشید نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیے کر رپورٹ طلب کر لی۔

مزید خبریں

Back to top button