کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے مواقع، پاکستانی شہریوں سمیت ماہر پیشہ ور افراد سے درخواستیں طلب

ٹورنٹو(جانوڈاٹ پی کے)کینیڈا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے متعدد مواقع ہیں جن کیلیے پاکستانی شہریوں و دیگر ممالک کے افراد سے ویزا درخواستیں طلب کر لی گئیں۔

کینیڈا نے پاکستان و دیگر ممالک کے ماہر پیشہ ور شہریوں کو اپنے ایکسپریس انٹری امیگریشن سسٹم کے تحت درخواستیں دینے کی دعوت دی ہے جس کا انتخاب مخصوص کیٹیگریز کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فی الحال کینیڈا کو درج ذیل شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی تلاش ہے:

  • میڈیکل ڈاکٹرز اور محققین
  • کینیڈا میں کام کا تجربہ رکھنے والے سینئر مینیجرز
  • فرانسیسی زبان بولنے والے ورکرز
  • صحت اور سماجی خدمات کا عملہ
  • ہنرمند افراد
  • اساتذہ
  • سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے ماہرین
  • ٹرانسپورٹ کے شعبے سے وابستہ افراد

ان مخصوص راؤنڈز کا مقصد ایسے امیدواروں کو منتخب کرنا ہے جو کینیڈا کی ضرورت کے مطابق ہوں۔ اس کیلیے امیدوار کی زبان پر مہارت، مخصوص شعبے میں کام کا تجربہ اور تعلیمی قابلیت کو دیکھا جاتا ہے۔

کینیڈین حکومت ان کیٹیگریز کا اعلان پہلے سے کر دیتی ہے تاکہ اہل امیدوار اپنی درخواستیں وقت پر تیار کر سکیں۔

شرائط:

  • امیدواروں کیلیے ضروری ہے کہ وہ ایکسپریس انٹری کی عمومی شرائط کے ساتھ ساتھ اپنی کیٹیگری کی مخصوص شرائط پر بھی پورا اتریں
  • ایک بار منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو ایکسپریس انٹری کیلیے صرف 60 دن کے اندر درخواست جمع کروانی ہوگی
  • مستقل رہائش (Permanent Residency) کی فیس 575 کینیڈین ڈالرز ہے

مزید خبریں

Back to top button