انڈس اسپتال کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے ایک روزہ کیمپ

میرپورخاص(رپورٹ:شاھدمیمن/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)انڈس اسپتال کی جانب سے خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے ایک روزہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ سوزوکی تھرپارکر موٹرز کے سی ای او ریاض احمد کے تعاون سے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا کیمپ انڈس اسپتال کے ریجنل بلڈ سینٹر جامشورو کی ٹیم نے لگایا جس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کیمپ میں سوزوکی تھرپارکر موٹرز کے سی ای او ریاض احمد، ڈاکٹر ساغر، محمد شہزاد بدر، حافظ فرخ یامین اور محمد ایاز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ دینا ایک عظیم انسان دوستی ہے، خون دینے سے نہ صرف کسی کی قیمتی جان بچتی ہے بلکہ طبی ماہرین کے مطابق خون دینے والے شخص کا خون دو ماہ میں دوبارہ لیول پر آ جاتا ہے جبکہ جو لوگ خون کا عطیہ نہیں دیتے اُن کا خون چار ماہ میں خود بخود ختم ہو کر دوبارہ بنتا ہے منتظمین کے مطابق کیمپ میں 24 افراد خون کا عطیہ دینے کے لئے آئے جن میں سے طبی جانچ کے بعد 18 افراد کا خون لیا گیا انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خدمتِ انسانیت کے جذبے کے تحت زیادہ سے زیادہ خون کا عطیہ دیں تاکہ تھلیسیمیا اور دیگر امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کی بروقت جان بچائی جا سکے شہریوں نے انڈس اسپتال اور سوزوکی تھرپارکر کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کے کیمپس کا انعقاد جاری رہے گا۔

مزید خبریں

Back to top button