کیمرون گرین IPL 2026 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے25 کروڑ 20 لاکھ میں خرید لیا

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر کیمرون گرین انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے۔

آئی پی ایل سیزن 2026 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کیمرون گرین کو  خرید لیا۔

کیمرون گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے چنئی سپر کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

تاہم کولکتہ نے  25 کروڑ 20 لاکھ بھارتی روپے میں گرین کو اپنی ٹیم کا حصہ بنالیا۔ جس کے ساتھ ہی کیمرون گرین آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کے پاس تھا، جنہیں 2024 سیزن کیلئے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

کیمرون گرین  آئی پی ایل میں اس سے قبل ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ  آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے ترین کھلاڑی کا اعزاز بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر رشبھ پنت کے پاس ہے جنہیں گزشتہ سیزن لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

آئی پی ایل کا اگلا سیزن 26 مارچ سے 31 مئی تک کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button