کیلیفورنیا: سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ،3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ،11 زخمی

کیلیفورنیا(جانوڈاٹ پی کے)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق شمالی اسٹاکٹن میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 11 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، تفتیشی ٹیمیں جائے وقوعہ سے بھی شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔
حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ ایک ٹارگٹڈ واقعہ ہو سکتا ہے۔ حکام کی جانب سے ابھی تک حملہ آور کے بارے میں کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔



