مودی سرکار کیخلاف جینزی نسل کی”کاکروچ جنتا پارٹی” کا ریکارڈ توڑ دھماکہ،پاکستان سرکار بھی جاگ جائے!

لاہور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​بھارت کی سیاست اور مودی سرکار کے ایوانوں میں اس وقت ایک ایسا جیوپولیٹیکل اور سماجی زلزلہ آیا ہے جس نے نئی دہلی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بھارت میں صرف ایک طنز اور مذاق سے شروع ہونے والا معاملہ اب اس حد تک سیریس ہو چکا ہے کہ مودی حکومت شدید خطرے میں پڑ گئی ہے۔ یہ سب کچھ بھارت کی نئی نوجوان نسل کی طرف سے موجودہ فرسودہ ریاستی سسٹم کے خلاف ایک کھلی بغاوت کے نتیجے میں ہوا ہے، جہاں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے نوجوانوں پر کیے گئے طنز کے جواب میں امریکہ میں مقیم بھارتی نوجوان ابھیجیت دیپکے نے مذاق میں "کاکروچ جنتا پارٹی” کی بنیاد رکھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے یہ مذاق ایک ایسا طوفان بن گیا کہ انسٹاگرام پر دو کروڑ فالوورز ہو گئے اور دو لاکھ سے زائد نوجوانوں نے اس ورچوئل پارٹی میں خود کو رجسٹر کروا لیا۔ نوجوان اب کاکروچ کے لباس پہن کر سڑکیں اور دریائے گنگا صاف کر رہے ہیں، جس سے گھبرا کر مودی سرکار نے انٹیلیجنس بیورو کی رپورٹ پر اس پارٹی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ بلاک کروا دیا ہے۔ اس پارٹی نے ایک انقلابی منشور جاری کیا ہے جس کے تحت ججوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد راجیہ سبھا کی نشستوں پر پابندی، ووٹ چوری پر چیف الیکشن کمشنر کی گرفتاری، پارلیمنٹ میں خواتین کو 50 فیصد کوٹہ اور امبانی و اڈانی کے گودی میڈیا ہاؤسز کے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اب یہ چارجڈ نوجوان نسل اس گھتن سے تنگ آ چکی ہے، اور جو لاوا بھارت میں پک رہا ہے وہی پاکستان میں بھی موجود ہے جہاں فائر وال لگا کر انٹرنیٹ اور عوام کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔ اگر یہاں بھی نوجوانوں کو کوئی حقیقی سسٹمک لیڈرشپ مل گئی تو ہولناک عوامی ری ایکشن آئے گا، اس لیے منصب داروں کو ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے۔ اس سنسنی خیز سیاسی صورتحال کی مکمل اندرونی کہانی جاننے کے لیے سینئر صحافی سید عمران شفقت کا یہ تفصیلی تجزیاتی وی لاگ مکمل دیکھیں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button