کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں 34ویں یوم والدین کی پروقار تقریب

لاڑکانہ(رپورٹ:احسان جونیجو/نمائندہ جانو ڈاٹ پی کے)کیڈٹ کالج لاڑکانہ کا34واں یوم والدین پروقار انداز میں منعقد ہوا، جی او سی 16 ڈویژن پنو عاقل کینٹ میجر جنرل شہریار قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کیڈٹس کی شاندار پریڈ کا معائنہ کرتے ہوئے جنرل سلامی قبول کی، تقریب میں پرنسپل بریگیڈیئر (ر) غلام رضا نے کالج کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور بتایا کہ کالج نے 34 برسوں میں معیاری تعلیم، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے فروغ میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے، کیڈٹس کے کراٹے، جمناسٹک اور دیگر عملی مظاہروں نے حاضرین سے زبردست داد وصول کی، مہمان خصوصی میجر جنرل شہریار قریشی نے اپنی تقریر میں کہا کہ تعلیم ہی ترقی کا راز ہے اور کیڈٹ کالج لاڑکانہ نوجوان نسل کو بہترین تربیت دینے والا ملک کا اہم ادارہ بن چکا ہے، انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اساتذہ، کیڈٹس اور سٹاف کو انعامات بھی دیے، تقریب میں سائنس، آرٹ اور کرافٹ نمائش کا افتتاح بھی کیا گیا جس میں کیڈٹس کے تیار کردہ پراجیکٹس نے سب کی توجہ حاصل کی، تقریب میں والدین، طلباء اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.



