بدین میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)شہید ذوالفقار علی بھٹو کی98ویں سالگرہ کا کیک ٹیم ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے بدین پریس کلب میں کاٹا گیا۔اس موقع پر کامریڈ شجاعت حسین، خواجہ علی محمد قمبراڻي، ایاز ملاح، فیاض چانڈیو، سرفراز انصاری، بابو انڑ، مامون ملاح، میر محمد بجیر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایشیا کے عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے اسلامی سربراہی کانفرنس منعقد کر کے دنیا کے مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی، جس کی پاداش میں عالمی سامراج نے اپنے ایجنٹوں کے ہاتھوں انہیں شہید کروا کر پاکستان کے محنت کش عوام اور دنیا کے مظلوم عوام سے ایک عالمی عوامی رہنما چھین لیا۔ انہو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جدوجہد اور قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button