پی پی 167 لاہور: ضمنی انتخاب 4 فروری کو، امیدوار 7 سے 9 جنوری تک کاغذات جمع کراسکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی انتخاب کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، مسلم لیگ ن کے عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر الیکشن چار فروری کو ہوگا ۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 لاہور میں ضمنی انتخاب چار فروری کو منعقد ہونگے ، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری ایڈمن اربن ڈویلپمینٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عمر مقبول کوریٹرننگ افسر مقرر کردیا ۔ امیدوار سات جنوری سے نو جنوری تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں ، ابتدائی فہرست بھی نو جنوری کو ہی جاری کی جائے گی ۔
نئے ترمیمی نوٹیفکیشن کے مطابق امیداروں کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بارہ جنوری کو مکمل ہوگی ، امیدواروں کو چوبیس جنوری کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے ، پی پی 167 لاہور کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے عرفان شفیع کھوکھر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔



