گھوٹکی: بس سے اغوا کیےگئے تمام مسافروں کو بازیاب کرالیا گیا

گھوٹکی (جانوڈاٹ پی کے)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈوکشمور  روڈ  پر  بس سے  اغوا  کیےگئے تمام  مسافروں کو  بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر کے مطابق  بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا، ڈاکوؤں نے 14 مسافروں کو اغوا کیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق  13 مغوی بازیاب ہوئے ہیں اور ایک کی لاش مل گئی ہے جس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔ جاں بحق مغوی کریم بخش ضلع جعفرآباد کا رہائشی ہے۔

پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار  زخمی ہوا، ڈاکوؤں نے پولیس بکتر بند  پر راکٹ  بھی فائر کیے ۔

مزید خبریں

Back to top button