نوجوان کاروباری محنت سے والدین اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، بریگیڈئیر وقار عزیز

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) معیاری اشیاء مہیا کرنے والے تاجرکامیابی اور رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے والے ہوتے ہیں،اشیائے خوردونوش کومعیاراورصحت کے لئے فائدہ مندطریقے سے بنانے والے تاجرجہاں اللہ تعالیٰ کوراضی کرتے ہیں وہاں اسکی مخلوق کے دل بھی جیت لیتے ہیں، نوجوان کاروبار کرکے والدین اور پاکستان کا نام بلند کررہے ہیں، اللہ تعالی ان کو مزید ترقی عطا فرمائے،محنت اور دیانت داری سے رزق حلال کمانا عبادت ہے۔ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر وقار عزیز ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے نے سیکنڈ کپ ریسٹورنٹ ڈی ایچ اے برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹرز ثاقب بشیر چیمہ ایڈووکیٹ،شمشادحیدر چٹھہ ایڈووکیٹ،حیدر علی چٹھہ،نجف عباس چیمہ،فرنچائزر آنرز عاصم حفیظ،کاشف سمیت وکلاء،تاجر برادری،صنعتکاروں سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ثاقب بشیر چیمہ ایڈووکیٹ،شمشادحیدر چٹھہ،حیدر علی چٹھہ،نجف عباس چیمہ نے کہا کہ سیکنڈ کپ ریسٹورنٹ اپنی نوعیت کا واحد ریسٹورنٹ ہے جہا ں کھانوں کو بہتر انداز میں پیش کیا جاتا ہے، پاکستان کلچرل ملک ہے جہاں ہر نسل و رنگ کے لوگ آباد ہیں، ہمارا مقصد اعلی کوالٹی فوڈ اور بہترین سروس مہیا کرنا ہے۔ ہم محنت، جدوجہد سے ہی منزل تک پہنچ سکتے ہیں۔افتتاحی تقریب میں کاروبار کی ترقی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔تقریب کے اختتام پرفرنچائزر آنرز عاصم حفیظ اور کاشف نے کیک کاٹا۔(



