بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل میں قیدِ تنہائی میں ہیں، 8 ہفتوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی: مریم ریاض وٹو

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کو بھی اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے مریم ریاض وٹو کا کہنا تھا کہ 8 ہفتوں سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگراہل خانہ اوروکلا کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں سوال کیاکہ ‘ کیا مجھے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کرنے والوں کو یہ یاد دہانی کرانے کی ضرورت ہےکہ بشریٰ بی بی کو بھی جیل میں قید تنہائی کا سامنا ہے’۔
مریم ریاض وٹو نے ایک اور پیغام میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں بشریٰ بی بی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے واقعات کو جواز بنا کر جعلی مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔



