پنجاب حکومت کا بسنت پر مفت ینگو رائڈز کا اعلان عملی طور پر ناکام

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود بسنت کے تین دنوں میں شہریوں کو ینگو رکشہ سروس مفت فراہم نہیں کی جا سکی۔ حکومت اور ینگو کے درمیان تین دنوں میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 80 ہزار مفت رائڈز دینے کا معاہدہ ہوا تھا، لیکن شہریوں سے باقاعدہ کرایہ وصول کیا گیا۔
ینگو کے رکشہ ڈرائیورز نے تصدیق کی کہ انہیں فری رائڈ کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی اور اندرون شہر بھی رائڈز کے لیے مکمل کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا فری رائڈ کا اعلان صرف زبانی جمع خرچ ثابت ہوا۔



