وزیرآباد:شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھیتوں میں الٹ گئی

وزیرآباد(جانوڈاٹ پی کے) شدید دھند کے باعث تیز رفتار بس بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھیتوں میں الٹ گئی حادثہ میں مسافر اور بس عملہ بال بال محفوظ رہے بس ڈسکہ سے وزیرآباد شہر آ رہی تھی حادثہ اتفاق چوک پٹھان والے کے قریب پیش آیا۔وزیرآباد کے علاقہ پٹھانوالی کے قریب تیز رفتار بس کو شدید دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا سامنے سے اچانک ٹرک آنے کی وجہ سے بس سڑک کی سائیڈ میں موجود کھیتوں میں اتر گئی اور الٹ گئی حادثہ میں بس کا عملہ اور مسافر بال بال محفوظ رہے مقامی افراد نے مسافروں اور عملہ کو بحفاظت بس سے نکال لیا بس ڈسکہ سے وزیرآباد آ رہی تھی جسے اتفاق چوک پٹھانوالی کے قریب حادثہ پیش آیا۔



