گجرات: یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، ڈرائیور ہارٹ اٹیک سے جاں بحق، طالبات معمولی زخمی

گجرات(رپورٹ:خالد ہنجرا)گجرات میں گجرات یونیورسٹی کی بس ایک حادثے کا شکار ہو گئی، جس میں بس کے ڈرائیور ذوالفقار علی جاں بحق ہو گئے۔ بس میں 50 سے زائد طالبات سوار تھیں اور یہ گجرات سے ساروکی چیمہ اور احمد نگر روڈ کی جانب جا رہی تھی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس کا ڈرائیور ذوالفقار علی اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے اور بس درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں بس میں سوار بعض طالبات معمولی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے دیکھ بھال فراہم کی گئی۔

ریسکیو 1122 کے حکام نے جاں بحق ڈرائیور کی نعش کو اسپتال منتقل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق، 80 سالہ ذوالفقار علی خوشاب کے رہائشی تھے۔ حادثے کے بعد طالبات کو متبادل بس میں سوار کر کے وزیرآباد، ساروکی اور احمد نگر روڈ کے لیے روانہ کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق ڈرائیور کے ہارٹ اٹیک کے باعث بس پر قابو پانا ممکن نہ ہو سکا، اور حادثہ ایک انسانی المیہ کی صورت اختیار کر گیا۔

مزید خبریں

Back to top button