شان کی ایکشن فلم ‘بلھا’ نے پہلے ہفتے میں 15 کروڑ کا بزنس کرلیا

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)اداکار شان شاہد کی ایکشن فلم بلھا کی کامیابی کا سفر جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں مجموعی طور پر 15 کروڑ 29 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

دوسرے ہفتے میں بھی سنیما گھروں میں فلم بینوں کا رش دیکھا گیا۔

فلم کے میکرز کا کہنا ہے کہ بلھا کو زبردست رسپانس مل رہا ہے، امید ہے فلم آئندہ دنوں میں بھی اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

مزید خبریں

Back to top button