بلغاریہ:حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیراعظم روزن زیلیازکوو مستعفی

بلغاریہ(جانوڈاٹ پی کے)بلغاریہ میں کئی ہفتوں کے حکومت مخالف احتجاج کے بعد وزیراعظم مستعفی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بلغارین وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونا تھی لیکن وزیراعظم روزن زیلیازکوو اس سے قبل ہی مستعفی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بلغاریہ میں حکومت کی معاشی پالیسی اور کرپشن کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج جاری تھا۔
حکومت مخالفین کا کہنا تھا کہ ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کرکےکرپشن کو چھپانےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلغارین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں گی لیکن حکومت کا وجود عوامی اعتماد سے ہے اور جب عوام سڑکوں پر نکل آئیں تو ان کی آواز سننا سب سے پہلے ہماری ذمہ داری ہے۔



