بدین :90 سالہ ریٹائرڈ استاد کی زمین پر مبینہ قبضہ، بااثر بلڈرز پر رقم ہڑپ کرنے اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرانے کا الزام

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ کام .پی کے)بدین کے بااثر بلڈرز کے ایک گروہ نے میری زمین پر قبضہ کرنے کے لیئے اپنا سیاسی اثر رسوخ استعمال کرکے بدین پولیس کو رشوت دے کر میرے بیٹے کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی اور اسے گرفتار کرا کے ہمیں ہراساں کیا جا رہا ہے  میں نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی بدین کو درخواستیں دی ہیں، لیکن وہ کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہیں تفصیل کے مطابق بدین کے 90 سالہ بزرگ ریٹائرڈ استاد سائیں مینہہ وسایو قصر نے، جو بدین ضلع کی ایک پوری نسل کو تعلیم دے چکے ہیں، اپنے بچوں کے ہمراہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سائیں مینہہ وسایو قصر نے بتایا کہ انہوں نے بدین کے معروف تاجر اور بلڈرز حاجی عزیز اللہ میمن، حاجی عبدالغنی عباسی، محمد امین جونیجو، مشتاق حسین جمالی اور نظیر احمد خاصخیلی کو معزز شہری سمجھتے ہوئے اپنی 20 ایکڑ سروے زمین، جو بدین شہر کی دیہہ گھانگھرو، تپو دوگھنڈی میں واقع ہے اور سرکاری ریکارڈ میں بھی ان کے نام پر ہے، رہائشی اسکیم کے لیے 40 فیصد کمیشن پر دی تھی انہو نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق تمام لین دین اور خرید و فروخت کے اختیارات ان کے دیگر بچوں کی جانب سے ان کے بیٹے فدا حسین کو دیے گئے تھے۔ معاہدے کے تحت ہر سال دسمبر میں فروخت شدہ پلاٹس کی رقم میں سے بلڈرز کے اخراجات منہا کرنے کے بعد باقی رقم میں سے 40 فیصد کمیشن وہ خود لیتے تھے جبکہ 60 فیصد رقم انہیں ادا کی جانی تھی، لیکن یہ بلڈر گروپ گزشتہ پانچ سالوں سے ان کی رقم ہڑپ کر رہا ہے انہو نے کہا کہ اس سلسلے میں انہو نے ڈپٹی کمشنر بدین، اسسٹنٹ کمشنر، ایس ایس پی اور ڈی ایس پی بدین کو تحریری درخواستیں دیں، مگر کہیں سے بھی انصاف نہیں ملا دو روز قبل ان کے بیٹے اسد حسین مذکورہ بااثر بلڈرز حاجی عزیز اللہ میمن، حاجی عبدالغنی عباسی، امین جونیجو، اشفاق جمالی اور نظیر خاصخیلی سے بات چیت کے لیے گئے تو ان افراد نے اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے بدین پولیس سے ملی بھگت کر کے ان کے بیٹے فدا حسین کے خلاف اپنی ہی ملکیت پر بلیک میلنگ اور حملے کا جھوٹا مقدمہ بدین تھانے میں درج کرا کے اسے گرفتار کروا دیا۔ اب انہیں اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا جا رہا ہے تاکہ وہ کسی بھی جگہ شکایت نہ کریں اور اپنی زمین سے دستبردار ہو جائیں پر یس کانفرنس میں موجود استاد مینہہ وسایو کے داماد بشیر احمد قصر نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کے سسر کی زمین کے ساتھ ان کی ذاتی ایک ایکڑ زمین بھی ہے جو اس اسکیم میں شامل نہیں، لیکن بااثر بلڈر گروپ نے اس پر بھی قبضہ کر لیا ہے اور انہیں زبردستی زمین فروخت کرنے یا سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے انہوں نے ایس ایس پی بدین سمیت تمام متعلقہ افسران کو درخواستیں دی ہیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی سائیں مینہہ وسایو قصر، ان کے بیٹوں اور داماد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، محتسبِ اعلیٰ سندھ، ڈی جی نیب سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بدین سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید خبریں

Back to top button