بی آر ٹی ییلو لائن اسکینڈل: سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی لاہور سے گرفتار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) کراچی اینٹی کرپشن نے خفیہ اطلاع پر لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے کے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی کو گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ضمیر عباسی کے خلاف 10 جون کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری تھی۔ ملزم کو حراست میں لینے کے بعد کراچی منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف سامنے آیا کہ بی آر ٹی ییلو لائن منصوبے میں 7 ارب روپے سے زائد کی رقم مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر ٹھیکیداروں کو جاری کی گئی۔

اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق کیس میں مالی بے ضابطگیوں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ مزید اہم پیش رفت بھی متوقع ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اور ریکارڈ کی روشنی میں مزید افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button