برطانوی وزیراعظم کا مسلم کمیونٹی اور مساجد کو حملوں سے بچانے کیلئے 10 ملین پاؤنڈ کی فنڈنگ کا اعلان

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے وزیر داخلہ شبانہ محمود کے ساتھ مشرقی سسیکس کی مسجد کا دورہ کیا۔

رواں ماہ کے آغاز پر مسجد کے دروازے کے ساتھ ایک گاڑی کو آگ لگادی گئی تھی۔

برطانوی وزیر اعظم نے مسلم کمیونٹی اور مساجد کو نفرت انگیز حملوں سے بچانے کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری پر فخر ہے،کسی بھی کمیونٹی پر حملے پوری قوم اور ہمارے رواداری پر حملے ہیں۔

برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس فنڈنگ سے مسلم کمیونٹی کو تحفظ کا احساس ملے گا۔

دوسری جانب وزیرداخلہ شبانہ محمود نے کہا کہ  مسجد پر حملہ خوفناک جرم ہے جس کے تباہ کن نتائج نکل سکتے تھے

مزید خبریں

Back to top button