برطانوی حکومت نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کم سے کم اجرت کتنی ہوگی،طے پاگیا؟

لندن(جانو ڈاٹ پی کے)برطانوی حکومت نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،کم سے کم اجرت کتنی ہوگی،طے پاگیا؟۔
برطانوی حکومت نے ملک میں کم از کم اجرت میں ملازمین کی عمر کی حساب سے اضافہ کردیا۔جس کے تحت 16 اور 17 سال کے ورکرز کی اجرت میں 6 فیصد جبکہ18سے20برس کے عمر کے ملازمین کی اجرت 8.5فیصد اضافے کے ساتھ 10.85پاؤنڈز فی گھنٹہ مقرر ہوئی ہے۔اسی طرح 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4.1 فیصد تک بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کرنے والے نوعمر ملازمین کی اجرت میں بھی 8 پاؤنڈز فی گھنٹہ کی مقرر کی گئی ہے۔تاہم کم از کم اجرت میں اس اضافے کا اطلاق اپریل 2026 سے ہوگا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ اجرتوں میں یہ اضافہ ان لاکھوں ورکرز کے لیے ضروری ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیش بہا رہائشی اخراجات میں بھی کم آمدنی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔
تاہم حکومت کے کم از کم اجرت پر اضافے کے اس فیصلے پر ملازمت فراہم کرنے والے اداروں نے محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ اجرتوں میں اضافہ کاروباری اخراجات بڑھائے گا جس سے بعض شعبوں میں قیمتیں بڑھ سکتی ہیں یا نوجوانوں کی ملازمتیں کم ہو سکتی ہیں۔



