یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلئے اردو میں ہنگامی الرٹ ہدایات جاری

دبئی/ ابوظہبی(جانوڈاٹ پی کے) متحدہ عرب امارات میں حکام نے ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون خطرات کے بعد ہنگامی الرٹ جاری کیا، تاہم بعد ازاں رہائشیوں اور زائرین کو یقین دہانی کرائی گئی کہ صورتحال محفوظ ہے۔
وزارتِ دفاع نے کہا کہ یو اے ای کے فضائی دفاعی نظام نے ممکنہ خطرات کو انگیج اور انٹرسیپٹ کیا، جس کے بعد ملک بھر میں موبائل الرٹس اور حفاظتی ہدایات جاری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اپ ڈیٹ میں حکام نے کہا کہ پاکستانی اور اردو بولنے اور سمجھنے والی عوام کے خصوصی طور پر اردو میں نئے حفاظتی ایس او پیز جاری کر دیئے گئے ہیں، جس کے مطابق محفوظ مقامات پر رہیں، صرف تصدیق شدہ سرکاری ذرائع پر انحصار کریں، اور مزید ہدایات تک احتیاطی تدابیر جاری رکھیں۔
گلف نیوز نے یہ بھی لکھا کہ صبح 6:28 بجے فضائی دفاعی نظام incoming missile اور drone threats کے جواب میں فعال ہوا، جبکہ اس سے پہلے دبئی میں 2:04 بجے بلند آوازوں کو کامیاب فضائی دفاعی interceptions قرار دیا گیا تھا۔
پیغام میں واضح کیا گیا کہ رہائشی ویڈیوز بنانے یا غیر مصدقہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں، گاڑی چلاتے وقت سڑک پر نہ رکیں، اور باضابطہ all clear تک محفوظ مقام پر رہیں، اسی رہنمائی میں 999 پر صرف حقیقی ایمرجنسی میں رابطے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ ہیلپ لائنز اہم کیسز کیلئے دستیاب رہیں۔
یہ پیشرفت ایک حساس علاقائی ماحول میں سامنے آئی، لیکن سرکاری پیغام کا مرکزی نکتہ یہی رہا کہ یو اے ای کے دفاعی اور حفاظتی نظام متحرک ہیں اور عوامی سلامتی کو ترجیح دی جا رہی ہے، اس خبر کی نوعیت بحران کے دوران فوری عوامی رہنمائی سے متعلق ہے، مگر سرکاری اپ ڈیٹ کے مطابق ملک میں صورتحال کو کنٹرول میں اور رہائشیوں کیلئے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔



