لاہور میں نان اور روٹی کی قیمت میں اضافہ

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)لاہورمیں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کردیا۔

صدر ایسوسی ایشن کاکہناتھا کہ نان اور خمیری روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کردی گئی، فائن بوری کی قیمت میں 4500 سے 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، فائن آٹا کی قیمت بڑھنے پر نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا۔ حکومت پنجاب کا کہنا ہے فائن بوری کے ریٹ میں اضافے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ، سادہ روٹی حکومت پنجاب کی مقرر کردہ قیمت 14روپے میں فروخت کررہے ہیں، حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کر لئے تونان اور خمیری روٹی 25 روپے میں فروخت کریں گے۔

مزید خبریں

Back to top button