برازیل: تیزآندھی سےاسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ گر پڑا، کوئی جانی نقصان نہیں،ویڈیو وائرل

برازیل(جانوڈاٹ پی کے)جنوبی برازیل میں آنے والی تیز آندھی کے نتیجے میں اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ نیچے آگرا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔

گزشتہ روز برازیل کے شہر گویبا میں تیز آندھی کے دوران  فاسٹ فوٹ آؤٹ لیٹ کے نزدیک نصب 24 میٹر لمبا اسٹیچو آف لبرٹی کی نقل کرکے لگایا گیا مجسمہ گر پڑا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں تیز آندھی  کے وقت  اسٹیچو آف لبرٹی کو پہلے جھکتے اور پھر گرتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ اس دوران مصروف سڑک پرٹریفک بھی رواں دواں تھا۔

مقامی حکام کے مطابق مجسمے کے گرنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے  تاکہ  مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے اقدامات کیے جاسکیں۔

دوسری جانب مجسمہ نصب کرنے والی  کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت آس پاس کا علاقہ  تقریباً خالی تھا جس کی وجہ سے عوام کسی بھی نقصان سے محفوظ رہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گویبا کی شہری انتظامیہ کی جانب سے  شہریوں کو  ریڈ الرٹ بھی جاری کیا جاچکا ہے جس میں شہریوں پر   زور دیا گیا تھا  کہ  عوام گھر کے اندر رہیں ، برقی آلات بند رکھیں حتیٰ کہ  دروازے اور کھڑکیوں کی مضبوطی کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں

Back to top button