لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا۔چیمپئن شپ میں15ممالک کے44 پروفیشنل باکسرز مدِمقابل ہوں گے۔ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا میلہ سج گیا،صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر،ورلڈ باکسنگ ایسوسی کے نمائندگان ،قومی فائٹر محمد وسیم سمیت دنیا بھر سے آئے باکسر نے افتتاحی سیشن میں خیالات کا اظہار کیا۔ایونٹ کے پہلے روز قومی اور انٹرنیشنل باکسرز کا فیس آف کرایا گیا۔فائٹ فار گلوری کے نام سے ہونے والی چیمپئن شپ میں ٹائٹل فائٹ ڈبلیو بی اے سپر بینٹم ویٹ میں دفاعی چمپئین محمد وسیم اور تھائی لینڈ کے باکسر مسمقابل ہونگے،قومی ویمن فائٹر لورا اکرم بھی ایکشن میں دیکھائی دیں گی۔

 

 

 

 

 

مزید خبریں

Back to top button