سندھ کا قدیم ساز بوڑینڈوعالمی ثقافتی ورثہ قرار، ذوالفقار علی لُنڈ کی کاوشوں کو عالمی پذیرائی

مٹھی (رپورٹ : میندھرو کاجھروی / جانو ڈاٹ پی کے) سندھ کے پانچ ہزار سال پرانے ساز بوڑینڈو کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دے دیا گیا ہے۔

سندھی ثقافت کے پانچ ہزار سال پرانے آلے بوڑینڈو کو فقیر میر محمد لنڈ کے بیٹے فقیر ذوالفقار علی لند کی کوششوں اور حکومت سندھ کے تعاون سے عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا۔

یونیسکو کی جانب سے دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں بوڑینڈو کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا گیا۔بوڑینڈو کے بانی ذوالفقار علی لُنڈ نے نہ صرف اپنے آلے کے لیے بلکہ اپنے لیے بھی عالمی شہرت حاصل کی۔ قدیم سندھی ساز کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے پر سندھ کے ادبی و ثقافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ذوالفقار علی لنڈ کی کاوشوں اور لگن کو دل کی گہرائیوں سے سراہا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذوالفقار علی لنڈ کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش ہے کہ تھرپارکر اور بدین اضلاع میں بوڑینڈو بجانے کے سکھیا سینٹرز کھولے جائیں تاکہ سندھی موسیقی کی ثقافت کو آنے والی کئی نسلوں تک زندہ رکھا جاسکے۔

مزید خبریں

Back to top button