آپریشن غضب للحق: باجوڑ سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹیں تباہ

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف فیصلہ کن جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ سیکٹر میں پاک افغان سرحد سے ملحقہ افغان طالبان کی پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر گائیڈڈ میزائل کے ذریعے بھی افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔



