ٹل سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان کیخلاف فیصلہ کن کارروائی

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے) پاک فوج نے پاک افغان سرحد کے ٹل سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ پوسٹیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے طاقتور اور فیصلہ کن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔



