پاکستان مخالف فلم’’بارڈر2‘‘کی ریلیزروکدی گئی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان مخالف پروپیگنڈہ فلم’بارڈر 2‘کی ریلیز روک دی گئی،ابتدائی شوز بھی منسوخ کردیئے گئے۔
اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر کے سیکوئل میں بڑے پردے پر واپسی بھارت بھر میں مداحوں کے جوش و خروش کے ساتھ شروع ہوناتھی۔کئی مداح بند سینما گھروں کے باہر انتظار کرتے رہ گئے اور فلم ریلیز نہ ہوسکی جس کے باعث مداحوں کو طویل انتظار کرنا پڑا۔فلم کی ریلیز کے دوران تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث ’بارڈر 2‘ کی ابتدائی اسکریننگ متاثر ہوگئی۔فلم ’بارڈر 2‘ میں سنی دیول کے ساتھ ورون دھون، دلجیت دوسانجھ اور اہان شیٹی بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کی کہانی ایک بار پھر 1971 کی پاک-بھارت جنگ کے پس منظر میں پیش کی گئی ہے جب کہ فلم میں اکشے کھنہ، سنیل سیٹھی اور سدیش بیری ڈیجیٹل ڈی ایجنگ کے ذریعے مختصر کرداروں میں نظر آئیں گے۔



