آسٹریلیا میں بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال،بونڈی ساحل حملے کے متاثرہ یہودیوں کی یاد میں مسلمانوں کی دعائیہ تقریب

سڈنی(جانوڈاٹ پی کے)آسٹریلیا میں ہزاروں مسلمانوں نے بونڈی ساحل پر ہونے والے حملے میں نشانہ بننے والے یہودیوں کی یاد میں ایک دعائیہ اجتماع منعقد کیا، جسے بین المذاہب یکجہتی اور امن کی مضبوط مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اجتماع میں مختلف شہروں سے آنے والے افراد نے شرکت کی اور متاثرین کے لیے دعا، تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے کہا کہ بے گناہ انسانوں پر تشدد کسی بھی مذہب یا قومیت سے تعلق رکھتا ہو، قابلِ مذمت ہے، اور ایسے واقعات کے خلاف متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دعائیہ تقریب کے دوران امن، بھائی چارے اور باہمی احترام پر زور دیا گیا، جبکہ نفرت اور تشدد کے خلاف یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس اجتماع کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ مسلمان کمیونٹی ہر قسم کے تشدد کی مخالفت کرتی ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں یہودی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ مقررین نے کہا کہ آسٹریلیا ایک کثیر الثقافتی معاشرہ ہے جہاں مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا باہمی احترام ہی سماجی ہم آہنگی کی بنیاد ہے۔

مزید خبریں

Back to top button