بولڈ سین اورمیڈیم کے گانے کے باعث شفقت امانت علی خان اور ریشم تنقید کی زد میں آگئے

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)بولڈ سین اورمیڈیم کے گانے کے باعث شفقت امانت علی خان اور ریشم تنقید کی زد میں آگئے۔شفقت امانت علی پاکستان کے نامور کلاسیکل، غزل اور پلے بیک گلوکار ہیں، ان کی آواز کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خوب سراہا گیا۔حال ہی میں برائیڈل کاؤچر ویک میں ان کی پرفارمنس کو بھی مداحوں کی جانب سے بھرپور داد ملی، جہاں انہوں نے اپنا گیت ’آنکھوں کے ساگر‘ پیش کیا۔شفقت امانت علی اب ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل ’پہلی سی محبت‘ کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔اس رومانوی گیت کی ویڈیو میں معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔گیت 31 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by therealresham (@therealresham)

مزید خبریں

Back to top button