بلومبرگ نے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کو مثبت قرار دے دیا

معیشت میں نمایاں بہتری اور عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا خوش آئند ہے،پاکستان کے ڈالر بانڈز اس سال 24.5 فیصد منافع کےساتھ ایشیا میں سرفہرست رہے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ نے اپنی تازہ رپورٹ میں پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان کے ڈالر بانڈز اس سال 24.5 فیصد منافع کےساتھ ایشیا میں سرفہرست رہے۔

عالمی مالیاتی جریدے بلومبرگ کی رپورٹ کےمطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز اس سال 24.5 فیصد منافع کےساتھ ایشیا میں سرفہرست رہےجبکہ ان کی قدرمیں مزید اضافے کی توقع ظاہرکی گئی ہے،بلومبرگ نےکہاکہ پاکستان گزشتہ دو برسوں کےمقابلےمیں اب بین الاقوامی قرضہ جاتی مارکیٹ میں واپسی کے لیے پوری طرح تیار ہے،مارکیٹ رسائی ملنے سے ری فنانسنگ کا خطرہ کم ہو جائے گا۔

بلوم برگ رپورٹ میں اصلاحات جاری رہیں،توبانڈزکی بڑھوتری بھی برقراررہےگی،آئی ایم ایف پروگرام پرعملدرآمد سےسرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا،بھارت اور افغانستان سے کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں کو ممکنہ رسک قرار دیا گیا ہے۔

مزید برآں پاکستان اس سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈز کے ذریعے عالمی مارکیٹ میں دوبارہ داخل ہونے کا منصوبہ رکھتا ہے، جس سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے۔

عالمی معاشی ماہرین کےمطابق، آئندہ 6 سے 12 ماہ میں پاکستان کے عالمی مالیاتی درجہ بندی میں مزید بہتری اور عالمی مارکیٹ تک مستحکم رسائی، ملک کی معاشی بحالی میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

دوسری جانب عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں ایس اینڈ پی گلوبل اورفچ ریٹنگز نے بھی پاکستان کی معاشی سمت پر اعتماد کااظہار کرتے ہوئےملکی کریڈٹ ریٹنگ میں اپ گریڈ کی ہےجس سے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ مضبوط ہوئی ہے،6 سے 12 ماہ میں مزید ریٹنگ اپ گریڈ ہونےکی توقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button