کالے جادو کا نیٹ ورک یامنشیات کاکالادھندا؟بشریٰ بی بی کی ‘کرامات’ اور بلاول کا بدترین تکبر

لایور(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان کے سیاسی اور مجرمانہ منظر نامے میں ان دنوں ‘پنکی’ نامی کردار کی بازگشت سنائی دے رہی ہے جس پر منشیات کی ملکہ اور کوکین کی ترسیل جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم اس کہانی کا دوسرا رخ عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی اور ان کی مبینہ پیرنی سے جڑا ہوا ہے، جس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق وزیراعظم آج بھی ان کی ‘روحانیت’ اور ‘موکلوں’ پر اندھا یقین رکھتے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان کا یہ ماننا ہے کہ یہ خواتین غیر معمولی جادوئی طاقتوں کی مالک ہیں اور ان کے روحانی رابطے ہر مشکل کا حل نکال سکتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے سیاسی فیصلوں میں ان کا اثر و رسوخ ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ جہاں ایک طرف پنکی کے منشیات نیٹ ورک کے پیچھے چھپے اصل کرداروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، وہیں دوسری جانب ملک میں سیاسی تمیز و تہذیب کے زوال پر بھی بحث چھڑ گئی ہے۔ اسی تناظر میں بلاول بھٹو زرداری کا اپنی ہی پارٹی کی سینیئر رہنما شازیہ مری کو سرِعام جھڑکنے اور تضحیک آمیز انداز میں خاموش کرانے کا واقعہ بھی سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہے، جسے جاگیردارانہ تکبر کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان واقعات نے ایک طرف جادو ٹونے اور منشیات کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا ہے تو دوسری طرف قیادت کے رویوں پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔




