کالعدم بی ایل اے کا ایک اور نشانہ!

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)کالعدم بی ایل اے نے دانستہ طور پر خواتین کی تصاویرکی تشہیر شروع کردی۔ذرائع کے مطابق جان بوجھ کر خواتین حملہ آوروں کو زیادہ سے زیادہ پروموٹ کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد یہ تاثر دینے کی کوشش کررہے ہیں کہ عسکریت پسندی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق درحقیقت ان تصاویر کو وائرل کرکے جنگجو خواتین کو بھرتی کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔




