کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے44ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیئے
ایک غلطی کی وجہ سے ایکسچینج پر بٹ کوائن کی قیمت17فیصد گر گئی

سیئول(جانو ڈاٹ پی کے)کرپٹو ایکسچینج نے غلطی سے44ارب ڈالر کے بٹ کوائن صارفین میں تقسیم کردیئے۔خبر ایجنسی کے مطابق کرپٹو ایکسچینج نےغلطی سے44ارب ڈالر کےبٹ کوائن صارفین میں بانٹ دیے،جنوبی کورئین ایکسچینج بٹ ہمب نے ہر صارف کو2ہزار بٹ کوائن ٹرانسفر کیے۔ایک غلطی کی وجہ سے ایکسچینج پر بٹ کوائن کی قیمت17فیصد گرگئی،کرپٹو ایکسچینج انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ کسی ہیکنگ کا نتیجہ نہیں تھا، غلطی سےبٹ کوائن ٹرانسفر ہوئے،99 فیصد سے زائد بٹ کوائن صارفین سے ریکور کر لیے ہیں۔



