بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی کرنے والی ایجنٹ کیخلاف مقدمہ درج

بدین(جانوڈاٹ پی کے)بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اسلام آباد کی ٹیم کے دورہ ماتلی کے موقع پر مستحق خواتین کی امدادی رقوم میں سے کٹوتی کرنے والی ایک ڈیوائس ایجنٹ مسمات زاھدہ سرور کے خلاف ماتلی تھانہ میں ایف آئی نمبر 28/2026ء داخل کرلی گئی.یہ ایف آئی آر بسپ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بدین ٹرانچ مانیٹرنگ ماتلی کے راول خواجہ کی جانب سے درج کرائی گئی ھے.ایف آئی آر کے اندراج کے مطابق ڈائریکٹر فیلڈ آپریشن کی 2رکنی ٹیم کو ماتلی شہر کے مین روڈ پر یو بی ایل بینک کے سامنے ایک ڈیوائس ھولڈر کے سینٹر پر موجود چار خواتین نے ٹیم کو شکایت دی کہ ہم سے ایک ایک ہزار روپے کٹوتی کی گئی ھے.خواتین کی شکایت پر ٹیم نے کٹوتی کی رقم واپس کرائی اور ڈیوائس ایجنٹ پر پرچہ درج کرایا۔




