بھتہ خوری اور قتل و غارت گری میں ملوث بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے پر کارروائیاں کرتا ہے، کینیڈین پولیس

ٹورنٹو(جانوڈاٹ پی کے)کینیڈا کی پولیس کے مطابق بھتہ خوری اور قتل و غارت گری میں ملوث بدنام زمانہ بشنوئی گینگ بھارتی حکومت کےکہنے پر کارروائیاں کرتا ہے۔
رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بشنوئی گینگ کی کینیڈا میں بڑھتی ہوئی موجودگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بشنوئی گینگ ایک پرتشدد مجرمانہ تنظیم ہے جو بھتہ خوری، منشیات کی اسمگلنگ، منی لانڈرنگ اور کرائے پر قتل کرنے جیسے جرائم میں ملوث ہے۔
کینیڈین پولیس کی رپورٹ کے مطابق یہ گینگ بھارتی حکومت کی جانب سے بھی کارروائیاں کرتا ہے۔
برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبے بھی گزشتہ سال جنوری میں کینیڈین حکومت سے بشنوئی گینگ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کر چکے ہیں ۔



