بےنظیر انکم سپورٹ میں مستحق افراد کی کٹوتیاں کرنے والے2ملزم گرفتار

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے)
سی آئی اے پولیس بدین کے انچارج گل حسن لغاری نے چھاپہ مار کر انکم سپورٹ کے مستحقین سے کٹوتی کرنے والے دو ڈیوائس ہولڈر ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سی آئی اے بدین کے انچارج گل حسن لغاری کی قیادت میں بدین پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین سے غیرقانونی کٹوتیاں کرنے والے ملزمان اسد علی اور سجاد علی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے پانچ بائیو میٹرک ڈیوائسز اور ڈیڑھ سو سے زائد موبائل سمیں بھی برآمد کی گئیں سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزمان مستحق خواتین سے پیسے لے کر انہیں یہ سمیں دیتے تھے اور انہیں بتایا جاتا تھا کہ اب بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم انہی سموں کے ذریعے ملے گی۔ اس طرح سادہ اور بے خبر مستحقین کو دھوکہ دے کر ان کی رقم سے کٹوتی کی جاتی تھی سی آئی اے پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ اس امکان کو بھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا کہ اس فراڈ میں مزید افراد بھی ملوث ہوں۔ پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔



