وزیراعظم سے بائنانس کی سینئرقیادت کی ملاقات،فیلڈ مارشل بھی موجود تھے

اسلام آباد(جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف سے بائنانس کی سینیئر قیادت نے ملاقات کی۔بائنانس کی سینیئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔بائنانس کی سینیئر قیادت نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسیٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب بھی شریک تھے۔ملاقات میں وزیراعظم نے ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔ بلال بن ثاقب نے اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔



