بل گیٹس نے طلاق کے بعد اہلیہ میلنڈا کی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کر دئیے

واشنگٹن(جانوڈاٹ پی کے)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنی سابق اہلیہ میلنڈا فرنچ گیٹس کی فلاحی تنظیم کو خاموشی سے 7.88 ارب ڈالر منتقل کردیے۔
بل گیٹس اور میلنڈا کی شادی 1994 میں ہوئی تھیں اور ان کے تین بچے ہیں جب کہ ان کی علیحدگی 2021 میں ہوئی۔
مئی 2021 میں دونوں نے طلاق کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اب ایک ساتھ آگے بڑھنےکے قابل نہیں رہے، یہ علیحدگی اگست 2021 میں باضابطہ طور پر مکمل ہوئی۔
7.88 ارب ڈالر کی منتقلی دونوں کی طلاق کے سلسلے میں سامنے آنے والی اب تک کی سب سے بڑی مالی ادائیگیوں میں سے ایک سمجھی جا رہی ہے۔
اس ادائیگی کا انکشاف حالیہ ٹیکس فائلنگ میں ہوا، یہ پہلی بار ہےکہ 2021 کی طلاق کے مالی معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔
طلاق کے بعد میلنڈا فرنچ گیٹس نےکہا تھا کہ طلاق کے معاہدے کے تحت بل گیٹس خواتین اور خاندانوں سے متعلق آزاد فلاحی کام کے لیے اربوں ڈالر فراہم کرنےکےپابندہوں گے۔



