’’دلا تیر بجا چلے دشمناں تے‘‘بلاول نے خود کو ’’ونڈربوائے‘‘کے طورپرپیش کردیا
ڈھائی گھنٹے کے لیکچر میں’’ڈھائی فٹ‘‘کے عادی صحافی اکتاہٹ کا شکاردیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود کو’’ونڈر‘‘بوائے کے طورپر پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق ایوان صدرنے غیر ملکی سفیروں اور صحافیوں کو ڈھائی گھنٹے کے لیکچرمیں بلاول بھٹو زرداری نے ایک’’تیر‘‘سے کئی شکار کرلئے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایوان صدر میں بلاول بھٹو زرداری کا ایک مقصدغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سندھ میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا تھا،دوسرا مقصدنئے صوبوں کی تشکیل کے امکانات کو ردکرنا تھااور تیسرا مقصدخود کومبینہ طورپر’’ونڈر‘‘بوائے کے طورپر پیش کرنا تھا۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کے ایوان صدر میں ڈھائی گھنٹے کے لیکچر میں’’ڈھائی فٹ‘‘کے عادی صحافی اکتاہٹ کا شکاردکھائی دیئے۔




