مریم نواز سندھ سے الیکشن لڑیں تو ویلکم کریں گے!بلاول بھٹو زرداری کا اعلان

ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے،چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے اور عوام اور فوج کے درمیان دڑار ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے پیپلزپارٹی کے پی کے میں گورنر راج کی حامی نہیں اگر کے پی حکومت دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں تو گورنر راج مجبوری ہو گا ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ اپوزیشن سمیت حکومتی اتحادی جماعتیں بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں کر رہیں مریم نواز سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو ہم انہیں ویلکم کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کسی جماعت پر پابندی کی حامی ہے نہ ہی گورنر راج کی،بلاول

لاہور باغبانپورہ میں پارٹی کارکن زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے پی کے میں گورنر راج نہیں چاہتی اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں ہے سیاسی جماعت کو کے پی کے میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہو گا اگر کے پی کے کی حکومت دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالتی ہے یا دہشتگردوں کی سہولتکار بنتی ہے تو گورنر راج لگانا مجبوری ہو گا ایک سیاسی جماعت ملک میں سیاسی دجال بنی ہوئی ہے اسکی کوشش ہے کہ وہ عوام اور فوج کے درمیان دڑار ڈال دے ہم انکو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

پیپلزپارٹی پر جو مرضی الزام لگائیں لیکن مجھ پر فارم سنتالیس کا الزام نہیں لگا سکتے

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ ایک طبقہ ایسا ہے جو اس وقت ادارے پر حملہ آور ہوتا ہے جب حالات سنگین ہو ہم ایک مرتبہ پھر نازک دوڑ سے گزر رہے ہیں یہ پہلا موقع ہے جب اپوزیشن کے ساتھ اتحادی جماعتیں بھی الیکشن کمیشن پر اعتماد نہیں کر رہیں میں چاہتا ہوں کہ الیکشن جب بھی ہوں اس سے پہلے اصلاحات ہوں تاکہ کسی بھی وزیراعلی یا وزیر اعظم پرفارم سنتالیس اور سلیکٹڈ وزیراعظم کا الزام نہ لگے پیپلزپارٹی پر جو مرضی الزام لگائیں لیکن مجھ پر فارم سنتالیس کا الزام نہیں لگا سکتے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سندھ سے الیکشن لڑنا چاہتی ہیں تو ہمیں خوشی ہو گی ہم انہیں ویلکم کریں گے پاکستان کے ہر محب وطن کی ذمہ داری ہے کہ سیاست اپنی جگہ لیکن وہ اپنے ملک اور فوج کے ساتھ کھڑا ہو ۔

مزید خبریں

Back to top button